Tuesday, April 21, 2009

ہمیں ورثے میں ملی ہے

ہم دشت کے باسی ہیں اے شہر کے لوگو
یہ روح پیاسی ہمیں ورثے میں ملی ہے

دُکھ درد سے صدیوں کا تعلق ہے ہمارا
آنکھوں کی اداسی ہمیں ورثے میں ملی ہے

جان دینا روایت ہے قبیلے کی ہمارے
یہ سرخ لباسی ہمیں ورثے میں ملی ہے

جو بات بی کہتے ہیں اتر جاتی ہے دل میں
تاثیر جدا سی ہمیں ورثے میں ملی ہے

جو ہاتھ بھی تھاما ہے صد ساتھ رہا ہے
احباب شناسی ہمیں ورثے میں ملی ہے

شوھرا ہے ہمارا جنوں کے نام سے
جنوں کی یہ عظمت ہمیں ورثے میں ملی ہے

1 comment:

  1. Change the word junoon with jadoon. It is even more appropriate. :)

    ReplyDelete

Please express your views about this post here.